5

نوشہرہ (راجہ نورالہی عاطف سے)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے خوشاب کا ایک روزہ خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر

نوشہرہ (راجہ نورالہی عاطف سے)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے خوشاب کا ایک روزہ خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے جوڈیشل کمپلیکس نوشہرہ کا افتتاح کیا۔
جوڈیشل کمپلیکس نوشہرہ کی افتتاحی تقریب میں اٹارنی جنرل پاکستان ملک منصور عثمان اعوان اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب نے بھی شرکت کی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمپلیکس نوشہرہ پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم کو جوڈیشل کمپلیکس نوشہرہ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، ڈی پی او ڈاکٹر عمارہ شیرازی اور دیگر افسران اس موقع پرموجودتھے۔
صدر بار ایسوسی ایشن جوہرآباد، سینیئر وکلاء اور جوڈیشل افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمپلیکس نوشہرہ سے شہریوں کو انصاف کی سہولیات مقامی سطح پر میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کے شہریوں کو مقدمات کی پیروی کے لیے دور دراز خوشاب کچہری جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ججز بلا دباؤ میرٹ پر مقدمات کی سماعت اور فیصلے یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ
انصاف کی بروقت فراہمی اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر
چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جوڈیشل افسران نے جوڈیشل کمپلیکس نوشہرہ میں شجرکاری کی۔
جوڈیشل کمپلیکس نوشہرہ میں چیف جسٹس عالیہ نیلم نے پودا بھی لگایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں