8

*بھارت: منی پور میں نسلی ف س ا دات کی نئی لہر، مودی سرکار حالات پر قابو پانے میں بری طرح ناکام

*بھارت: منی پور میں نسلی ف س ا دات کی نئی لہر، مودی سرکار حالات پر قابو پانے میں بری طرح ناکام*
*بھارت کا اپنا جریدہ “دکن کرونیکل” منی پورمیں اٹھنے والے نئے ف س ا دات کی تفصیلات سامنے لے آیا*

مودی سرکار کی یک طرفہ اور ناکام پالیسیوں نے منی پور کو آگ میں جھونک دیا، نسلی ف س ا دات شدت اختیارکرگئے۔

بھارت کا اپنا جریدہ “دکن کرونیکل” منی پورمیں اٹھنے والے نئے ف س ا دات کی تفصیلات سامنے لے آیا جسکے مطابق منی پور کے کانگ پوکپی ضلع میں منگل کی رات مسلح ح م ل ہ آوروں نے ایک ناگا گاؤں پر ح م ل ہ کرکے کم از کم 9 مکانات کو آگ لگا دی۔

بھارتی جریدہ کے مطابق منی پور کے ضلع کانگ پوکپی میں م س ل ح افراد نے پہلے ف ا ئرنگ کی اور بعد میں گھروں کو نذرِ آتش کردیا، واقعے کے بعد ریاست کے پہاڑی علاقوں میں سکیورٹی صورتحال پر تشویش مزید بڑھ گئی ہے۔

مقامی افراد کے مطابق ہنگامی اپیلوں کے باوجود قریب موجود سینٹرل ریزرو اور ریاستی پولیس نے بروقت کوئی کارروائی نہیں کی۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کےمطابق بی جے پی حکومت منی پور میں انسانی حقوق کے تحفظ اور تشدد کوروکنے میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے۔

حالیہ فسادات سے ثابت ہوتا ہے کہ مودی سرکار میں بھارت میں اندرونی خلفشار اور آزادی کی تحریکیں زور پکڑ رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں