9

فیصل آبآد۔۔۔۔طارق۔۔جاوید۔ ھم سب کی پہچان پاکستان ھے

فیصل آبآد۔۔۔۔طارق۔۔جاوید۔
ھم سب کی پہچان پاکستان ھے۔المصطفی فاؤنڈیشن.اور امروز فاؤنڈیشن کے زیرانتظام چوک گھنٹہ گھر میں آزادی کی رات میں 12بجے جشن آذادی کا کیک کاٹ کر ہفتہ ھم سب کی پہچان پاکستان مہم کا آغاز کیا گیا۔تقریب میں المصطفی فاونڈیشن کے راہنماؤں ڈاکٹر خالد حسین شہزاد۔رانا محمد عمران۔طارق چشتی۔ناصر قادری۔اشرف منج۔عمران مصطفائی۔دیگر مہمانان گرامی میں امروز فاؤنڈیشن کے میاں محمد عمر۔ڈاکٹر اکبر علی۔ڈاکٹر اصغر علی۔سنی تحریک کے ڈویژنل راہنما وحید احمد کمبوہ۔سابقین انجمن طلبہ اسلام کے راہنماؤں سید صفدر حسین شاہ۔ملک محمد ارشد جاوید اعوان۔محمد عمران انقلابی۔محمد اویس مصطفائی۔میاں زبیر۔انجمن تاجران کے راہنما نصیر احمد کمبوہ۔شامل تھے۔اس موقع پر خادم المصطفی فاؤنڈیشن ڈاکٹر خالد حسین شہزاد نے کہا کہ پاکستان ھے تو ھم ھیں پاکستان ھی دنیا میں ھماری شناخت ھے اپنی شناخت سے پیار کرو ۔اسکی عزت کرو دنیا خود تمھاری عزت کرے گی۔پاکستان نعمت ھے اسکی قدر کرو۔پاکستان کو اس وقت اندرونی استحکام کی ضرورت ھے۔پاکستان کو حقیقی جمہوریت۔اور انصاف کی اشد ضرورت ھے۔پاکستان کو اللہ تعالی نے بے پناہ وسائل دیئے ھیں بس انصاف کے ساتھ انہیں تقسیم کرنے کی ضرورت ھے۔آخر میں پاکستان کی سلامتی ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں