October 19, 2026

کچہری روڈ تاجران انتخابات میں اتحاد پینل بھاری اکثریت سے کامیاب، باسط میمن کی قیادت میں مسائل حل کرنے کا عزم،تاجروں کے مسائل کے لئے متحد ہیں، مرتضی سموں

IMG-20260828-WA0173

کچہری روڈ تاجران انتخابات میں اتحاد پینل بھاری اکثریت سے کامیاب، باسط میمن کی قیادت میں مسائل حل کرنے کا عزم،تاجروں کے مسائل کے لئے متحد ہیں، مرتضی سموں

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)
تاجران کچہری روڈ کے انتخابات میں اتحاد پینل نے میدان مار لیا۔
اتحاد پینل کے نامزد امیدوار 114 ووٹ لے کر کامیاب رہے، جبکہ ان کے مدِ مقابل اعتماد پینل کے امیدوار صرف 16ووٹ ہی حاصل کر سکے،جبکہ 2ووٹ مسترد ہوئے، تاجر رہنماء شفیع الرحمن جدون، ارسلان قریشی، خلیل ابراہیم، منیر حسین کھوکھر راو جاوید، پرویزعظیم، عامر میمن ودیگر نے صدارتی نشست پہ اتحاد پینل کے کامیاب امیدوار عبدالباسط میمن، سینئر نائب صدر نوید احمد کمبہو،نائب صدر محسن علی کالرو،جنرل سیکریٹری قربان علی ارائیں،جوائنٹ سیکریٹری غلام مصطفی شیخ،خزانچی پرویز احمد انصاری،جبکہ اطلاعات سیکریٹری کی نشست پہ عرفان علی شیخ کو مبارک باد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے، پرامن اور شفاف انتخابی عمل پہ تاجران کچہری روڈ کے چیئر مین غلام مرتضیٰ سموں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پرامن اور شفاف انتخابات نے ثابت کر دیا ہے کہ کچہری روڈ کے تاجر اپنے مسائل کا حل اتحاد پینل کے پاس دیکھتے ہیں، انتخابی عمل جمہوریت کا حسن ہے اور شکست خوردہ پینل کے تاجر بھی ہمارے بھائی ہیں، بیرونی اشاروں پہ تاجر برادری میں اختلاف پیدا کرنے والے تاجر بھائیوں سے اپیل ہے کہ وہ ائیں اپنے تاجر بھائیوں کے ساتھ بیٹھیں، غلام مرتضی سموں نے اس بات کے عزم کا اظہار کیاکہ
انشاء اللہ ہم سب ملکر تاجروں کے حقوق کے لئے جدوجہد کرتے رہینگے ۔