October 19, 2026

راولپنڈی: خاتون کی تشدد زدہ لاش گھر کے باتھ روم سے برآمد، شوہر اور سسر پر قتل کا الزام

IMG-20260823-WA0095

راولپنڈی: خاتون کی تشدد زدہ لاش گھر کے باتھ روم سے برآمد، شوہر اور سسر پر قتل کا الزام

راولپنڈی میں حنا جاوید نامی خاتون کی مبینہ تشدد زدہ لاش اس کے گھر کے باتھ روم سے برآمد ہوئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاتون کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے، منہ میں کپڑا تھا جبکہ گردن رسی کے ذریعے شاور کے ساتھ بندھی ہوئی تھی۔

اہلِ خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ حنا کو اس کے شوہر اصغر جاوید اور سسر نے مبینہ طور پر قتل کیا۔ اہلِ خانہ کے مطابق حنا کی شادی تقریباً 9 ماہ قبل ہوئی تھی۔ پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے، جبکہ قتل کے الزام اور واقعے کی مکمل حقیقت تفتیش اور قانونی کارروائی کے بعد ہی واضح ہوگی۔