17

*ایزی پیسہ صارفین کیلئے اہم خبر، مختلف ٹرانزیکشنز پر سروس چارجز لاگو۔*

*ایزی پیسہ صارفین کیلئے اہم خبر، مختلف ٹرانزیکشنز پر سروس چارجز لاگو۔*
اسلام آباد: ایزی پیسہ صارفین کو مختلف مالی اور ڈیجیٹل خدمات استعمال کرنے پر ٹرانزیکشن کی نوعیت اور رقم کے حساب سے سروس چارجز ادا کرنا ہوں گے۔
ایزی پیسہ کے مطابق Raast کے ذریعے بینک اکاؤنٹ میں رقم منتقل کرنے پر فیس مقرر کی گئی ہے:
1 سے 1,000 روپے: 35 روپے
1,001 سے 2,500 روپے: 50 روپے
2,501 سے 4,000 روپے: 65 روپے
4,001 سے 6,000 روپے: 80 روپے
6,001 سے 8,000 روپے: 100 روپے
8,001 سے 10,000 روپے: 150 روپے
10,001 سے 13,000 روپے: 200 روپے
13,001 سے 16,000 روپے: 250 روپے
16,001 سے 20,000 روپے: 300 روپے
20,001 سے 25,000 روپے: 350 روپے
25,001 سے 30,000 روپے: 400 روپے
30,001 سے 40,000 روپے: 450 روپے
40,001 سے 50,000 روپے: 500 روپے

کمپنی کے مطابق مذکورہ چارجز ٹیکسز سمیت ہیں۔
ایزی پیسہ موبائل اکاؤنٹ سے کیش نکلوانے پر 1.75 فیصد فیس بھی عائد ہوتی ہے، جس میں ٹیکس شامل ہے۔ مثال کے طور پر 10 ہزار روپے نکلوانے پر تقریباً 175 روپے جبکہ 20 ہزار روپے کیش نکلوانے پر تقریباً 350 روپے چارج ہوں گے۔
تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ تمام ٹرانزیکشنز پر فیس عائد نہیں ہوتی اور متعدد معمول کی خدمات مفت بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ سروس چارجز کا ہر تین ماہ بعد جائزہ لیا جاتا ہے، اس لیے فیس میں تبدیلی ممکن ہے۔
ایزی پیسہ نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ رقم منتقل کرنے یا کیش نکلوانے سے قبل تازہ ترین Schedule of Charges ضرور چیک کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں