11

*میلسی: فدہ فیڈر پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی انتہا، شہری اور تاجر سراپا احتجاج*

*میلسی: فدہ فیڈر پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی انتہا، شہری اور تاجر سراپا احتجاج*
میلسی(بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) سٹی میلسی کے فدہ فیڈر کے صارفین شدید اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث سخت پریشانی کا شکار ہیں۔شدید گرمی اور حبس کے موسم میں بار بار بجلی کی بندش نے شہریوں کی روزمرہ زندگی، کاروبار اور طلبہ کی تعلیم کو بری طرح متاثر کیا ہے۔تاجروں اور علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے، جبکہ بار ٹرپنگ نے بھی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہےشہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فدہ ٹاؤن فیڈر پر غیر ضروری لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے، بجلی کی فراہمی کو بہتر بنایا جائے اور عوام کو اس اذیت سے نجات دلائی جائے۔تاجروں اور عوام کا مزید کہنا تھا کہ اگر بجلی کی صورتحال میں بہتری نہ آئی تو وہ اپنے جائز حقوق کے لیے احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں