12

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کے مطابق سکھر سندھ ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن اور لوک سہاتا کے

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کے مطابق سکھر
سندھ ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن اور لوک سہاتا کے مشترکہ تعاون سے آئی بی اے پبلک اسکول سکھر میں ایک شاندار “ایتھلیٹکس سمر کیمپ” کا انعقاد کیا گیا، جس میں 100 سے زائد طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ سمر کیمپ کے اختتام پر کامیاب شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔تقریب کے مہمانِ گرامی میں پاکستان سویٹ ہوم کے شبیر میمن اور آئی بی اے پبلک اسکول سکھر کے پرنسپل ڈاکٹر علی گوہر چانگ شامل تھے۔ سمر کیمپ کے فوکل پرسن آغا ہارون، کوآرڈینیٹرز ثناء رفیق اور سلیم احمد تھے، جبکہ کوچنگ کے فرائض عبدالباقی اور علیشہ نے سرانجام دیے۔ تقریب میں دیگر نمایاں شخصیات میڈم ہما رضوان، عذرا جمال اور ڈاکٹر سعید اعوان نے بھی بالخصوص شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ گرامی شبیر میمن اور ڈاکٹر علی گوہر چانگ نے کہا آج کے جدید دور میں جہاں موبائل گیمز کا عروج ہے اور نوجوان نسل سکرین کی حد تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، ایسے وقت میں نوجوانوں اور بچوں کو کھیلوں کے میدانوں میں واپس لانا ایک انتہائی مثبت قدم ہے۔ کھیل نہ صرف انسان کی جسمانی نشوونما کرتے ہیں بلکہ ان سے ذہنی صلاحیتوں میں بھی نکھار آتا ہے۔ اس طرح کے سمر کیمپ طلبہ میں نظم و ضبط، مقابلے کی فضا اور صحتمندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں کیمپ کے اختتام پر تمام شرکاء اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا گیا اور طلباء وطالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں