11

سکھر سے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کے مطابق سکھر کے تاجر سپریم کونسل اور بلڈرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عمران بندھانی کی جانب سے

سکھر سے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کے مطابق
سکھر کے تاجر سپریم کونسل اور بلڈرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عمران بندھانی کی جانب سے ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کے چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ کی سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
تقریب میں معروف سماجی و تاجر رہنماؤں سمیت پیپلز پارٹی کے چودھری اظہر حسنین، ملنگ بابا اور دیگر معزز شخصیات نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے سید کمیل حیدر شاہ کے لیے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور ان کی درازیِ عمر و کامیابی کے لیے دعا کی۔ تقریب کے اختتام پر جنرل سیکرٹری عمران بندھانی اور چودھری اظہر حسنین نے دیگر معززین کے ہمراہ کیک کاٹ کر سالگرہ کی خوشیاں دوبالا کیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں