ہارون آباد(حافظ ثاقب)ہارون آباد میں سی سی ڈی پولیس کی کارروائی کے دوران ناکہ توڑ کر فرار ہونے والے مبینہ منشیات فروشوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں قدیر نامی ملزم اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی ہو کر گرفتار ہو گیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ہارون آباد کے ڈاھرانوالہ روڈ پر نہر 4-R پل کے قریب سی سی ڈی پولیس نے ناکہ بندی کر رکھی تھی۔ پولیس کے مطابق مشکوک افراد نے رکنے کے اشارے کو نظر انداز کرتے ہوئے ناکہ توڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی اور بعد ازاں پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔ قدیر نامی مبینہ منشیات فروش موٹر سائیکل سلپ ہونے سے زخمی ہوکر گر گیا جسے گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔سی سی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم منشیات فروشی سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔
سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور جرائم پیشہ عناصر کے لیے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]