جی بی الیکشن: ابھی تک موصول متعدد فارم45کے مطابق پی ٹی آئی کوبرتری حاصل ہے۔شفیع جان کا دعویٰ
گراؤنڈ پر پی ٹی آئی کی دیگرسیاسی جماعتوں پر برتری واضح ہے، انتخابات کےدوران دیگرسیاسی جماعتوں کے پولنگ کیمپ خالی پڑےرہے۔وزیر اطلاعات کے پی
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے دعویٰ کیا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں ابھی تک موصول متعدد فارم 45 کے مطابق پی ٹی آئی کوبرتری حاصل ہے۔اپنے بیان میں شفیع جان کا کہنا تھاکہ گلگت بلتستان میں انتخابی عمل کا آخری اور اہم مرحلہ شروع ہوچکا اور ووٹ کے تحفظ کا وقت آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ پر پی ٹی آئی کی دیگرسیاسی جماعتوں پر برتری واضح ہے، عوام اپنے ووٹ کےتحفظ کےلیےنتائج کےعمل پرنظررکھیں۔شفیع جان کا تھاکہ انتخابات کےدوران دیگرسیاسی جماعتوں کے پولنگ کیمپ خالی پڑےرہے اور ابھی تک موصول متعدد فارم45کےمطابق پی ٹی آئی کوبرتری حاصل ہے۔