پی پی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس: مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے اسمبلی سے نکالا جائےگا۔بلاول بھٹو زرداری
ہم نے ہمیشہ کشمیریوں کے مسائل کے حل کو ترجیح دی، سیاسی معاملات مذاکرات کے ذریعے حل ہونے چاہئیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی
اسلام آباد(نمائندہ نازش جبین)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں پیپلزپارٹی آزادکشمیرکے سیاسی امورکی انچارج فریال تالپور بھی شریک ہوئیں۔آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین نے حالیہ صورتحال پر تجاویز دیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں وکشمیرکی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیرپر رکھی گئی، ہم نے ہمیشہ کشمیریوں کے مسائل کے حل کو ترجیح دی، سیاسی معاملات مذاکرات کے ذریعے حل ہونے چاہئیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم شہباز شریف سےملاقات کروں گا، مسائل کاحل بات چیت کے ذریعے اسمبلی سے نکالاجائےگا۔یاد رہے دو روز قبل آزاد کشمیر حکومت نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دیا تھا جب کہ کالعدم جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 9 جون کو ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔