روہڑی ( نمائندہ ) روہڑی کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کا آپریشن دھڑے دکے چچھپرے مسمار کر دئے رکھے اسٹال کرسیاں پردے تحویل میں لے لئے اس ضمن میںاسٹنٹ کمشنر روہڑی غلام مرتضی گھانگرو کی قیادت میں میونسپل کمیٹی کے انکروچمنٹ انچارج اعجاز لکھن نے عملے اور پولیس کے ہمراہ روہڑی مین چوک اسٹیشن روڈ شاہی بازار ودیگر علاقوں میں تجاوزات کی بڑھتی ہوئی عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے شہر کارروائی کرتے ہوئے دوکانوں کے سامنے بنائے گئے دکے تھڑے چھپرے مسمار کر دئے جبکہ سڑک پر رکھے اسٹال پیڑی لگے پردے بینرز و دیگر سامان تحویل میں لے لیا جبکہ رضوانی محلہ میں بھینس کے باڑے کی موٹر اتار کر باڑے کے مالک کو باڑہ کیٹل کالونی منتقل کرنے کی ہدایات دیں نہ کرنے پر مزید سخت کاروائی کا انتباہ دیا جبکہ باڑے کے مالک عبدالحمید بھارو کا کہنا ہے کہ بااثر افراد کے شہر کے بیچ میں باڑے قائم ہیں انہیں شہر سے باہر نہیں نکلا جا رہا ہے جبکہ کچھ متاثرین نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی نوٹس کے کاروائی کر کے نقصان کیا گیا ہے جبکہ بااثر دوکانداروں نے غیر قانونی چھپرے، تھڑے، ریڑھے کھڑے کر رکھے ہیں انکے خلاف بھی موثر کاروائی کر کے شہر کو تجاوزات سے پاک کیا جائے ۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]