16

میرپورخاص (شاھد میمن) ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے انچارج خالد تبسم، جوائنٹ

میرپورخاص (شاھد میمن) ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے انچارج خالد تبسم، جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارجز آفاق احمد خان، سلیم میمن و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرپورخاص میں لاقانونیت کا راج قائم ہو چکا ہے دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتیں روز کا معمول بن گئی ہیں پولیس انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث عام شہری بالخصوص تاجر برادری عدم تحفظ کا شکار ہیں اسلحہ بردار جرائم پیشہ عناصر شہر بھر میں کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں گزشتہ روز دن دیہاڑے مسلح ڈاکو مقامی سنار سوائی مل اور اویناش کی دکان پر دھاوا بول کر سونا، چاندی اور قیمتی سامان لوٹ کر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ چند روز قبل ہی مسلح ڈاکو مویشی کے تاجرحامد قریشی، عارف قریشی اوراحسان قریشی سے سرعام لاکھوں روپے لوٹ کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے انہوں نے کہا کہ ڈکیتی کی حالیہ پے در پے وارداتوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے شہر میں جاری لاقانونیت پرمقامی پولیس انتظامیہ اورحکومت سندھ کی خاموشی معنی خیز ہے حکومت سندھ نے شہری عوام اور تاجروں کو جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے منظم منصوبے کے تحت شہری عوام اور تاجروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے وزیراعظم پاکستان، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ڈی جی رینجرز، گورنر سندھ اور آئی سندھ پولیس نوٹس لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں