ہارون آباد(سٹی رپورٹر): ممتاز وکلاء، سماجی شخصیات اور صحافیوں کی دوستانہ ملاقات، شاندار لنچ پارٹی کا اہتمام ہارون آباد میں بہاولپور سے تشریف لانے والے معزز مہمانوں کے اعزاز میں ایک پروقار اور دوستانہ ملاقات کا اہتمام کیا گیا، جس کے دوران مختلف قانونی، سماجی اور عوامی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سوئی گیس کے لیگل ایڈوائزر فیض رسول سلطان ایڈووکیٹ، چوہدری عباس ایڈووکیٹ، ہارون آباد کے معروف قانون دان چوہدری ساجد منظور ایڈووکیٹ، سوچ فاؤنڈیشن کے صدر راؤ غلام محی الدین ایڈووکیٹ، راؤ شاہد علی ایڈووکیٹ اور معروف صحافی ڈاکٹر راشد سعدی شریک ہوئے۔ملاقات کے دوران شرکاء نے باہمی روابط کے فروغ، وکالت، صحافت اور سماجی خدمات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر خوشگوار ماحول میں مختلف قومی، علاقائی اور عوامی مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔
بعد ازاں معزز مہمانوں کے اعزاز میں ملک ریسٹورنٹ ہارون آباد راو ساجد نے شاندار لنچ پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جہاں شرکاء نے بہترین میزبانی کو سراہتے ہوئے اس دوستانہ نشست کو یادگار قرار دیا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]