11

سکھر: گورنمنٹ ڈبل سیکشن ہائی اسکول میں “معرکۂ حق” کے حوالے سے پروقار تقریب

سکھر: گورنمنٹ ڈبل سیکشن ہائی اسکول میں “معرکۂ حق” کے حوالے سے پروقار تقریب

سکھر(بیورورپورٹ)گورنمنٹ ڈبل سیکشن ہائی اسکول میں “معرکۂ حق” کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاگردوں، اساتذہ اور سینئر ہیڈ ماسٹر مظہر علی بھٹو نے کہا کہ ہمیں اپنی افواجِ پاکستان پر فخر ہے، جنہوں نے ہر مشکل وقت میں دشمن کو بھرپور جواب دے کر ملک کے دفاع کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن جب بھی پاکستان کے خلاف سازش یا حملے کی کوشش کرتا ہے، پاک فوج بہادری اور حکمتِ عملی سے اسے عبرتناک شکست دیتی ہے۔سینئر ہیڈ ماسٹر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ایٹمی ملک ہے اور ہماری اس امن پسندی کو ہرگز کمزوری نہیں سمجھا جانا چاہیے۔ پاک فوج ملک کی سلامتی، خودمختاری اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔تقریب کے اختتام پر وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی مانگی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں