15

اسٹیپ فاؤنڈیشن کا یومِ معرکۂ حق کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد

اسٹیپ فاؤنڈیشن کا یومِ معرکۂ حق کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد

سکھر(بیورورپورٹ)اسٹیپ فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ”یومِ معرکۂ حق“ کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں چئیرپرسن شائستہ بلوچ اور لیڈیز ونگ کی ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے دوران پاک فوج اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وطن کے محافظوں کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پر آپریشن ”بنیان مرصوص“ کی کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی کیک بھی کاٹا گیا۔ چئیرپرسن شائستہ بلوچ (کھوسو) نے اپنے خطاب میں کہا کہ ”پاک فوج ملک کی شان اور فخر ہے اور پوری قوم اپنی بہادر فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔“ تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، شہداء کے بلند درجات اور پاک فوج کی مزید کامیابیوں کے لیے خصوصی دعا بھی مانگی گئی۔اسٹیپ فاؤنڈیشن سکھر کے زیراہتمام شہر کے ایک مقامی ہال میں ”یومِ معرکۂ حق“ کے حوالے سے ایک شاندار اور پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں خواتین ونگ کی اراکین کے علاوہ شہر کی معروف سماجی شخصیات، دانشوروں اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔ اس کے بعد شرکا نے پاک فوج کے جیّد سپاہیوں اور شہداء کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ چئیرپرسن شائستہ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”پاک فوج ہماری آن ہے، ہماری پہچان ہے۔ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی نے دنیا کے سامنے پاکستان کی قوتِ فیصلہ اور استحکام کو ظاہر کر دیا ہے۔“ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ یکجان ہے اور دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔اس موقع پر آپریشن بنیان مرصوص کو مکمل ہوئے ایک سال مکمل ہونے کی خوشی میں ایک بڑا کیک کاٹا گیا، جسے چئیرپرسن شائستہ بلوچ اور لیڈیز ونگ کی دیگر ممبران نے کٹوایا۔ تقریب میں پاک فوج کے دفاعی و ملی کردار پر مبنی ایک مختصر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی، جسے شرکا نے خوب سراہا۔آخر میں تمام شرکا نے ملک و قوم کی سلامتی، شہداء کی بلندیٔ درجات اور پاک فوج کی مزید کامیابیوں کے لیے اجتماعی دعا کی۔چئیرپرسن شائستہ بلوچ نے تمام خواتین ونگ ممبران اور معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیپ فاؤنڈیشن مستقبل میں بھی قومی یکجہتی اور پاک فوج کے حوصلہ افزائی کے لیے ایسی تقریبات کا انعقاد کرتی رہے گی۔تقریب کے اختتام پر شرکا میں خصوصی تحائف اور یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں