11

سکھر: یومِ معرکۂ حق پر پاک فوج سے تشکر کے لیے تاجروں کی بڑی ریلی، شاندار خراجِ تحسین پیش

سکھر: یومِ معرکۂ حق پر پاک فوج سے تشکر کے لیے تاجروں کی بڑی ریلی، شاندار خراجِ تحسین پیش

سکھر(بیورورپورٹ)سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر اور ایس ڈی اے (سکھر ڈویلپمنٹ الائنس) کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن کی قیادت میں ’یومِ معرکۂ حق‘ کے موقع پر پاک فوج کے ساتھ یکجہتی اور تشکر کے اظہار کے لیے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ یہ ریلی گولڈ سینٹر صرافہ بازار سے شروع ہوئی، جس میں سکھر اسمال ٹریڈرز اور ایس ڈی اے کے رہنماؤں اور تاجروں نے بھرپور شرکت کی۔سکھر اسمال ٹریڈرز (سکھر چھوٹے تاجروں کی تنظیم) اور سکھر ڈیولپمنٹ الائنس (ایس ڈی اے) کے زیراہتمام ’یومِ معرکۂ حق‘ کے سلسلے میں پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں کو سلام پیش کرنے کے لیے ایک پرجوش ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر اور ایس ڈی اے کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن نے کی۔ریلی میں شریک تاجروں اور رہنماؤں نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور وہ ”پاک فوج زندہ باد“، ”پاکستان پائندہ باد“ جیسے پرجوش نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد جاوید میمن اور دیگر رہنماؤں نے پاک فوج کی بہادری، جوانمردی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد جاوید میمن نے کہا کہ ”آج ہم پاک فوج کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے دشمن بھارت کو عبرتناک شکست دے کر وطنِ عزیز کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا۔“ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج نے ایمانی جذبے سے سرشار ہو کر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو ایسا سبق سکھایا جو وہ صدیوں تک یاد رکھے گا۔حاجی جاوید میمن کا کہنا تھا کہ ”ہمارے شاہینوں اور پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کے گھر میں گھس کر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دنیا پر ثابت کر دیا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا مکمل جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاک فوج دنیا کی نمبر ون فوج ہے، جو وطنِ عزیز کی حفاظت، بقا اور سلامتی کے لیے چوکنا اور مستعد ہے۔“ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے ہوتے ہوئے دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم اور تجارتی برادری ملکی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے پاک فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔اس ریلی میں نمایاں شرکا میں حاجی غلام شبیر بھٹو، محمد عامر فاروقی، عبدالقادر شیوانی، خورشید احمد میراݨی، آغا طاہر مغل، بابو فاروقی، شہزادو بھٹو، بابو مہر، عدنان اعظم خان، ڈاکٹر سعید اعوان، سید عمیر شاہ، جمیل سومرو، محمد عرفان، عارف بھٹی، محمد فیصل، الیاس میمن، کیلاش، راشد صدیقی، عدنان انصاری، امان اللہ بھٹی، عبدالستار سمیت دیگر تاجر اور شہری شامل تھے۔ریلی کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکا نے پاک فوج کی مزید کامیابیوں اور شہداء کے بلند درجات کے لیے بھی دعا مانگی۔یہ ریلی ضلع سکھر میں پاک فوج سے عوام اور تاجروں کی بے پناہ محبت اور یکجہتی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ شرکا نے عزم ظاہر کیا کہ وہ ہر محاذ پر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں