*لائیو: ایران سے مذاکرات کیلئے امریکی نائب صدر کچھ دیر بعد واشنگٹن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے: سفارتی ذرائع*
مریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس ایرانی ٹیم سے مذاکرات کے لیے آج پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔
سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ جےڈی وینس امریکی وقت کے مطابق منگل کی علی الصبح پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے، پاکستانی وقت کے مطابق امریکی نائب صدر دن دو بجے واشنگٹن سے روانہ ہوں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے نائب امریکی صدرجےڈی وینس ایک تیسرے ملک میں رکنے کےبعد پاکستان آئیں گے، جے ڈی وینس تیسرے ملک میں ری فیولنگ کے لیے رکیں گے۔