October 19, 2026

سٹیج اداکارہ عابدہ بیگ بیماری کی حالت میں دربدر: 35 سال سٹیج پر لوگوں کو ہنسانے والی رو رو کر زندگی کے دن کاٹنے پر مجبور ۔۔۔۔ سید کہلانے والے ایک

20260126_192453

سٹیج اداکارہ عابدہ بیگ بیماری کی حالت میں دربدر: 35 سال سٹیج پر لوگوں کو ہنسانے والی رو رو کر زندگی کے دن کاٹنے پر مجبور ۔۔۔۔ سید کہلانے والے ایک بااثر شخص نے زندگی تباہ کردی ۔۔۔۔۔حکومت اور مخیر لوگوں سے امداد کی اپیل ۔۔۔۔۔۔۔عابدہ بیگ کے مطابق 1996 میں انہوں نے 2 لاکھ کے عوض ایک گھر گروی لیا ، اور اس میں رہائش اختیارکر لی ، 1998 میں اس گھر کی چھت گر گئی تو انہوں نے نوید قطب نامی مالک سے کہا کہ انہیں گھر مرمت کروا کر دیا جائے مگر وہ شخص ٹال مٹول کرتا رہا ، مالک مکان نے انہیں کہا کہ مجھے 3 لاکھ روپے اور دیں اور گھر آپ کا ہوا ، نیا بنائیں یا مرمت کروائیں آپ کی سردرد ہے ۔۔۔ انہوں نے پیسے دے کر گھر خرید لیا ، ایک روز مالک مکان انکی غیر موجودگی میں گھر آیا اور انکے شوہر سے دھوکے سے اس گھر کے کاغذات لے گیا ، ہزار بار پوچھا مگر اس نے کاغذات واپس دینے سے انکار کردیا جو کہ انکے پاس ملکیت کا سب سے بڑا ثبوت تھا ۔ 1999 میں انہوں نے کئی لاکھ روپے لگا کر گھر مرمت کروایا اور یہیں رہائش رکھی ، 2017 میں انہوں نے اس گھر پر مزید پیسہ لگایا جو مجموعی طور پر 20 لاکھ روپے بنتے ہیں ۔۔۔ مگر 2017 میں جب مکان ہر لحاظ سے مکمل ہو گیا تو نوید قطب نے انہیں گھر چھوڑنے کا حکم دیا ، عابدہ بیگ کے مطابق انہوں نے عدالتوں سے رجوع کیا وکیلوں سے بات کی مگر کہیں انکی شنوائی نہ ہوئی اور چند ہفتے قبل اس مکان کے کیس کا فیصلہ اسکے مالک کے حق میں کردیا گیا اور ہم سے موقف بھی نہیں پوچھا گیا ۔اسکے بعد انہوں نے عدالتی حکم پر مکان خالی کردیا اور اب کرائے کے گھر میں رہائش پذٰیر ہیں ۔۔۔ عابدہ بیگ نے اپیل کی ہے کہ وہ خود سخت بیمار ہیں ، حکومت انکی مدد کرے انہوں نے کئی دہائیوں تک لوگوں کو تفریح فراہم کی ہے مگر زندگی کے آخری سالوں میں انکے لیے آنسو اور دھکوں و ذلالت کے سوا کچھ نہیں بچا ۔۔۔۔ حکومت اس حوالے سے انکی مدد کرے اور مکمل چھان بین کے بعد مکان انہیں واپس دلایا جائے یا پھر مخیر اور بااثر لوگ انکی مدد کریں تاکہ زندگی کے آخری دنوں میں یہ سڑکوں پر ذلیل ہونے سے بچ جائیں ۔۔۔۔