اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم
اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی عوام دوست، فلاحی اور ترقیاتی پالیسیوں کو موجودہ دور میں عوام کے لیے امید کی کرن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور اس کے مثبت ثمرات عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں ۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت نے معاشی استحکام، مہنگائی میں کمی، توانائی بحران کے حل، برآمدات کے فروغ اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے ذریعے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی شبانہ روز محنت، نظم و ضبط اور عملی اقدامات نے حکومتی کارکردگی کو نئی جہت دی ہے۔
انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے قلیل مدت میں عوامی مسائل کے حل کے لیے جس جذبے، رفتار اور شفافیت کے ساتھ کام کیا ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ صحت، تعلیم، صاف ستھرا پنجاب، عوامی فلاحی منصوبوں، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع اور خواتین کی خودمختاری کے لیے شروع کیے گئے اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ پنجاب کی حکومت حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔
ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے، جدید ہسپتالوں کی بہتری، سرکاری اسکولوں میں معیارِ تعلیم کی بلندی، طلبہ کے لیے سہولیات، کسان دوست پالیسیوں اور سستے آٹے و دیگر اشیائے ضروریہ کی فراہمی جیسے اقدامات سے عام آدمی کو براہِ راست ریلیف ملا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت کے درمیان مثالی ہم آہنگی کی بدولت ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ یہ حکومت نہ صرف وعدوں پر یقین رکھتی ہے بلکہ عملی طور پر ان وعدوں کو پورا بھی کر رہی ہے۔ ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کا مشن پوری دیانت داری اور خلوص کے ساتھ جاری رکھیں گے اور ہر فورم پر عوامی مفادات کا بھرپور دفاع کریں گے۔