خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ایس ایچ او تھانہ خوشاب اور تفتیشی افسران کے ساتھ کرائم
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ایس ایچ او تھانہ خوشاب اور تفتیشی افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کی۔میٹنگ میں تھانہ کے جرائم کی شرح اور پولیس کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
ڈی پی او خوشاب نے تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں، ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں اور زیر تفتیش مقدمات اور درخواستوں کو جلد از جلد یکسوء کریں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کریں اور قتل، اقدام قتل، چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے مقدمات کے اندراج کو یقینی بناکر ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کریں۔