October 19, 2026

لکی مروت میں پولیس اہکاروں پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتا ہوں۔افتخار اللہ جان

IMG-20260104-WA0081

لکی مروت میں پولیس اہکاروں پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتا ہوں۔افتخار اللہ جان

خیبرپختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ ایم پی اے افتخار اللہ جان نے کہا کہ لکی مروت میں پولیس اہکاروں پر دہشگردوں کے فائرنگ کی شدید مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ دہشگردوں کی فائرنگ سے شہید ٹریفک پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جائے گی انہوں نے کہا کہ بزدلانہ حملوں سے ملک دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ ایم پی اے افتخار اللہ جان نے اپنی تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک وتعالیٰ شہید پولیس اہلکاروں کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہیں۔