تھانہ کسووال میں عوام کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد ،
تھانہ کسووال میں عوام کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد ،
،ڈی پی اور ساہیوال فیصل شہزاد کی جانب سے چیچہ وطنی ،تھانہ کسووال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری میں آنے والے معزز شہریوں کی شکایات سن کر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے اور مارک کردہ درخواستوں پر دیے گئے ٹائم فریم میں قانونی کارروائی کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی ،اس موقع پر اے ایس پی سرکل چیچہ وطنی حافظ معاز الرحمن ،ایس ایچ او تھانہ کسووال،سٹی پریس کلب چیچہ وطنی کی میڈیا ٹیم سمیت دیگر پولیس افسران موجود تھے ،کھلی کچہری کے انعقاد پر علاقہ بھر کی عوام نے خوب سراہا ۔