November 18, 2026

*راولپنڈی* *گرجا روڈ پر گھر میں گھس کر فائرنگ،باپ اور بیٹا قتل*

IMG-20250725-WA0252

*راولپنڈی*

*گرجا روڈ پر گھر میں گھس کر فائرنگ،باپ اور بیٹا قتل*

*غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات،لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل،ملزمان فرار*

واقعہ آج دوپہر تقریباً 1 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 54 سالہ امیر افضل ولد خان اور اس کا 16/17 سالہ بیٹا جانباز موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مقتولین اشرف کالونی دھمیال روڈ کے رہائشی تھے اور حالیہ دنوں میں فیملی سمیت گلی نمبر 5 نزد گورنمنٹ پرائمری اسکول، بسم اللہ آباد گرجا روڈ پر کرائے کے مکان میں مقیم تھے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ امیر افضل اور اس کے بیٹے کو جسم کے مختلف حصوں میں گولیاں لگیں، جنہیں ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں وجہ عناد سامنے آئی ہے کہ مقتول امیر افضل کے ایک اور بیٹے ارشاد نے ایک لڑکی کو مبینہ طور پر بھگا کر شادی کی تھی، جس پر مخالفین رنج رکھتے تھے۔ اسی عناد پر یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے کاروائی شروع کر دی،