October 22, 2026

ہارون آباد() قائد جمعیت ، حضرت مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ اسلام اور دینی مدارس کا ہر محاذ پرتحفظ کیا ہے:مولانا معین الدین وٹو

IMG-20250101-WA0063

ہارون آباد() قائد جمعیت ، حضرت مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ اسلام اور دینی مدارس کا ہر محاذ پرتحفظ کیا ہے:مولانا معین الدین وٹو

مدارس ایکٹ نوٹیفیکیشن جاری ہونے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، مدارس ایکٹ بل کو سینٹ و قومی اسمبلی سے پاس کرواکر آئین وقانون بنوانے پر ھم قائد ملت اسلامیہ حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب اور جمعیت علماء اسلام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سرپرست جمعیت علماء اسلام ، ضلعی مسئول وفاق المدارس ، محسن المدارس ،ولی کامل،مہتم دینی مدارس ، حضرت مولانا معین الدین وٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن صاحب نے ہمیشہ اسلام اور مدارس کا ہر محاذ پر تحفظ کیا ہے۔ اہل مدارس کو تاریخی فتح مبارک ہو۔ الحمدللہ دہائیوں بعد مدارس کے لئے آسانیاں ہوں گی، مدارس آزادی کے ساتھ اپنے کاز اور مشن پر کام جاری رکھ سکیں گے، یہ فیصلہ تاریخ ساز ہے، اس کا کریڈٹ قائد جمعیۃ حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب اور اتحاد تنظیمات المدارس کو جاتا ہے جو ہزار پیشکشوں کے بعد بھی مولانا کے موقف کے ساتھ ڈٹے رہے۔ انہوں نے کہاکہ مدارس بل کی کامیابی ہماری محنت اور جدوجہد کا ثمر ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کو پورے ملک کے علما اور دینی اداروں کے اتحاد کی مرہونِ منت قرار دیا اور کہا کہ مدارس دینیہ نہ صرف اسلام کے قلعے ہیں بلکہ پاکستان کے نظریاتی جغرافیے کے محافظ بھی ہیں، ان کی اہمیت کا اعتراف کرنا ہم سب پر فرض ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جے یو آئی ہر قیمت پر دینی مدارس کی خود مختاری کی حفاظت کرے گی اور ان کے خلاف ہونے والی کسی بھی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دے گی۔ ان کا کہا تھاکہ مدارس کی خود مختاری پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، ہم ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور مدارس کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔