صدر مملکت نے سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ 2024 پر دستخط کردیے۔
صدر مملکت نے سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ 2024 پر دستخط کردیے۔
صدر پاکستان کے دستخط کے بعد دینی مدارس کی رجسٹریشن کا بل قانون بن گیا ہے۔اعلامیہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ
اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ 2024 پر دستخط کر دیے۔ومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صدر پاکستان کے دستخط کے بعد دینی مدارس کی رجسٹریشن کا بل قانون بن گیا ہے۔ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا بتانا ہے کہ دینی مدارس کی رجسٹریشن کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرلیا گیا ہے ، قانون کے تحت دینی مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹی ایکٹ کے مطابق ہوگی۔خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس نے دینی مدارس کی رجسٹریشن کی منظوری دی تھی اور اس معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کر کے انہیں بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی تھی۔اس سے قبل صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور دینی مدارس کی رجسٹریشن کے سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ پر اعتراض لگا کر اسے واپس بھیج دیا تھا جس پر جے یو آئی نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ لگتا ہے کہ صدر پاکستان نے بیرونی دباؤ میں آکر سوسائٹی ایکٹ پر دستخط نہیں کیے۔