ٹھٹھہ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ بنیادی صحافتی مہارتوں اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر عوامی پریس کلب ٹھٹھہ میں سماجی تنظیم پیغام تعاون سے تربیتی سیشن منعقد ہوا، تفصیلی خبر کے مطابق عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے انتظام کے تحت، سماجی تنظیم پیغام کے
ٹھٹھہ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ
بنیادی صحافتی مہارتوں اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر عوامی پریس کلب ٹھٹھہ میں سماجی تنظیم پیغام تعاون سے تربیتی سیشن منعقد ہوا، تفصیلی خبر کے مطابق عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے انتظام کے تحت، سماجی تنظیم پیغام کے تعاون سے آج 29 دسمبر کو ایک شاندار تربیتی سیشن منعقد ہوا۔ پروگرام کا عنوان “بنیادی صحافتی مہارتیں اور جدید ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال” تھا۔
تربیتی سیشن میں پیغام تنظیم کے سرپرستِ اعلیٰ بلاول سموں، عبیداللہ جماری، محمد عمر سرائی اور ٹرینر محمد اسماعیل سموں سمیت بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر بلاول سموں نے اپنے خطاب میں جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صحافتی دنیا میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔
عبیداللہ جماری نے صحافتی اخلاق اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بہتر صحافت کے لیے بنیادی مہارتوں کا سیکھنا لازمی ہے۔
محمد عمر سرائی نے نوجوان صحافیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام ان کی صلاحیتوں میں اضافے کا سبب بنیں گے۔
ٹرینر محمد اسماعیل سموں نے تربیت کے دوران صحافت کے بنیادی اصولوں اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ صحافت صرف خبر لکھنے یا رپورٹ کرنے تک محدود نہیں ہے؛ بلکہ سچائی، تحقیق، اور ذمہ داری کے ساتھ لوگوں تک صحیح معلومات پہنچانا ایک صحافی کی اصل ذمہ داری ہے۔ جدید ٹیکنالوجی، جیسے ڈیجیٹل اوزار، ڈیٹا اینالائسس، اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، آج کی صحافت کو زیادہ مؤثر اور تیز بنا چکے ہیں۔
انہوں نے صحافتی تکنیک کے بارے میں کچھ اہم نکات بتاتے ہوئے کہا کہ صحافت میں کسی بھی خبر کو شائع کرنے سے پہلے تحقیق لازمی ہے۔
اور ایک صحافی کے لیے مضبوط روابط اور درست ذرائع ہونا بنیادی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ جدید ایپس اور سافٹ ویئر، جیسے ایڈیٹنگ اوزار، فیکٹ چیکنگ ٹولز، اور ڈیٹا ویژولائزیشن کو اپنے کام میں شامل کرنے سے کارکردگی بہتر ہوسکتی ہے اور ساتھ ہی صحافتی اخلاقیات کو ہمیشہ ترجیح دینی چاہیے تاکہ عوام کا اعتماد حاصل کیا جاسکے۔
اس موقع پر تربیتی سیشن میں شریک افراد نے اس قسم کی تربیت کو بہت زیادہ سراہا اور کہا کہ اس سیشن میں سیکھی گئی مہارتیں ان کی عملی زندگی میں مددگار ثابت ہوں گی۔
پروگرام کے اختتام پر عوامی پریس کلب کے عہدیداروں نے پیغام تنظیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ قسم کے پروگرام صحافیوں کے لیے ایک نئی روشنی ہیں اور ایسے تربیتی سیشن منعقد کیے جانے چاہئیں۔