ٹھٹھ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ گجو کے قریب تیز رفتار وین رکشے سے ٹکرا گئی، رکشہ میں سوار 2 افراد جاں بحق اور معصوم بچوں اور خواتین سمیت 10 زخمی، تفصیلی خبر کے مطابق۔
ٹھٹھ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ
گجو کے قریب تیز رفتار وین رکشے سے ٹکرا گئی، رکشہ میں سوار 2 افراد جاں بحق اور معصوم بچوں اور خواتین سمیت 10 زخمی،
تفصیلی خبر کے مطابق۔
چوہڑ جمالی سے درگاہ پر حاضری کے بعد رکشہ میں کراچی جانے والی زائرین سے وین کا تصادم ۔ جس کے نتیجے میں رکشہ الٹ گیا رکشہ میں سوار رمضان چھچھر اور معصوم بچہ فرحان جاں بحق ہوگئے۔
حادثے میں معصوم بچوں اور خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمی لڑکیوں میں سے ایک شبانہ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
زخمیوں کے مطابق حادثہ سامنے وین کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور وین کے ڈرائیور نے غلط طریقے سے سیدھا آکر ہمارے رکشے کو ٹکر مار دی۔ مکلی پولیس نے وین اور ڈرائیور کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔