281

السلام علیکم! جناب رانا سکندر حیات صاحب وزیر تعلیم پنجاب سر پنجاب اسمبلی میں آپ کی تقریر سنی ماشاءاللہ آپ نے بہت خوبصورت انداز میں تمام باتیں سمجھائی ہیں مگر اپ نے PEF کو دینے والے سکولز بارے فرمایا کہ ہم نے فیز ون میں ایسے

السلام علیکم!
جناب رانا سکندر حیات صاحب وزیر تعلیم پنجاب سر پنجاب اسمبلی میں آپ کی تقریر سنی ماشاءاللہ آپ نے بہت خوبصورت انداز میں تمام باتیں سمجھائی ہیں مگر اپ نے PEF کو دینے والے سکولز بارے فرمایا کہ ہم نے فیز ون میں ایسے سکول شامل کیے ہیں جن کی تعداد پچھلے 75 سالوں میں 50 سے نہیں بڑھی اور فیز ٹو میں ایسے سکول ہیں جن کی تعداد پچھلے 75 سالوں میں 100 سے نہیں بڑھی مگر حقیقت اس کے برعکس ہے جو پالیسی بنائی گئی اس میں آپ لوگوں نے طلبہ کی تعداد کو نہیں بلکہ اساتذہ کی تعداد کو مد نظر رکھا ہے۔ سر میں بتاتا چلوں کہ میرے علم میں پنجاب بھر سے ایسے بہت سے سکولز ہیں جن کی تعداد 100 ، 200 کیا 300 سے بھی زیادہ ہے لیکن ان کا نام فیز ون ، ٹو یا فیز تھری میں آیا ہوا ہے وہ اس لیے نہیں کہ وہاں پہ بچوں کی تعداد کم ہے بلکہ ان سکولز میں ٹیچرز کی تعداد کم ہے اپ کی پنجاب اسمبلی میں تقریر اور فیلڈ میں جو پالیسی نافذ کی گئی ہے اس میں تضاد ہے اگر اپ حکم کریں تو میں اپ کو ان سکولز کی لسٹ فراہم کر سکتا ہوں جن کی تعداد 100 سے زیادہ ہے اور وہ فیز ون میں شامل ہیں. آفٹرنون سکولز کی ایک لسٹ آپ کو مہیا کی جس پر آپ نے بہت اچھا ردعمل دیا اور اچھے سکولز PEF کو نہ دینے کا وعدہ کیا مگر ابھی تک عمل نہ ہو سکا۔ سر اپ سے گزارش ہے شفقت کریں اور اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔
ہم آپ کے شکر گزار ہوں گے۔
*زاہد اکرام ہنجرا*
چیئرمین آفٹرنون یونین پنجاب
0301-4782956

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں