رجیم کے لئے بری خبر
واشنگٹن میں مقیم “ڈان” اخبار کے سئینر، پروفیشنل جرنلسٹ انور اقبال نے پاکستان میں قابض رجیم کے لئے بری خبر دی یے۔
انور اقبال صاحب نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور آٹھ فروری کے الیکشن میں فقیدالمثال unprecedented دھاندلی کی وجہ سے پاکستانی رجیم کے سرکردہ کرداروں (آپ کو پتہ ہے کون) پر امریکی پابندیاں لگ سکتی ہیں۔
کہا کہ ایوان نمائندگان سے اگر بھاری اکثریت سے پاس شدہ قرارداد سینٹ میں چلی گئی اور پاس ہوگئی، اور قانون بن گئی تو پابندیاں لگ جائیں گی۔
کہا کہ پاکستانی ارباب اختیار کو ادراک نہيں ہے کہ جمہوریت، فریڈم آف پریس اور انسانی حقوق امریکہ میں مذہب کی طرح مقدس ہیں۔
جیسے پاکستانیوں کو مذہب مقدس ہے امریکیوں کو یہ اقدار مقدس ہیں۔
اور پاکستانی امریکی کمیونٹی جو کچھ پاکستان میں ہو رہا اس پر بہت غصے میں ہے۔ بہت تکلیف میں ہے۔ اور بہت طاقتور ہوچکی ہے کیونکہ امریکی سیاست میں بھرپور حصہ لیتی ہے۔
کہا کہ پاکستانی امریکی کمیونٹی نے ایوان نمائندگان سے بھاری اکثریت سے قرارداد منظور کروانے کا حیران کن کارنامہ انجام دیا۔
کہا کہ ایوان نمائندگان میں موجود اراکین میں سے 90 فیصد سے زیادہ ممبران نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ ایسا شاذ ہی ہوتا ہے۔
کہا کہ یہ کوئی صہیونی سازش نہيں ہے۔ کوئی بھی 368 ممبران کانگریس کو نہيں خرید سکتا۔
کہا کہ قرارداد پاس کروانے کا کارنامہ پاکستانی کمیونٹی نے مل کر انجام دیا ہے۔ اور سب نے اس کے لئے زبردست محنت کی ہے۔
مزید بتایا کہ موجودہ دھاندلی زدہ پاکستانی حکومت کی امریکہ میں کوئی legitimacy نہیں ہے۔ اور اگر رجیم نے گھبرا کر کہیں مارشل لاء لگانے غلطی کر لی پھر تو disaster ہی ہوجائے گا۔