لاہور (راجہ نورالٰہی عاطف سے) ضلع خوشاب کی نامور تعلیمی، ادبی اور صحافتی شخصیت اور ڈائریکٹر
لاہور (راجہ نورالٰہی عاطف سے) ضلع خوشاب کی نامور تعلیمی، ادبی اور صحافتی شخصیت اور ڈائریکٹر پاکستان ادبی فورم ولایت احمد فاروقی نے ریڈیو پاکستان لاہور کے معروف پروگرام ’’رچناب‘‘ میں خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کے میزبان معروف براڈکاسٹر عرفان صادق تھے۔
ولایت احمد فاروقی کا شمار ضلع خوشاب کی ان ممتاز شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے طویل عرصے سے علم و ادب کے فروغ اور ادبی سرگرمیوں کے تسلسل کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ وہ اپنی علمی، ادبی اور صحافتی وابستگی کے باعث ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔
بطور ڈائریکٹر انٹرنیشنل ادبی تنظیم شریف اکیڈمی جرمنی پاکستان بھی انہوں نے اس عالمی ادبی ادارے کی سرگرمیوں کو مؤثر اور فعال بنانے کے لیے وطنِ عزیز میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ ان کی مسلسل ادبی کاوشیں اور علم و ادب سے گہری وابستگی اہلِ علم و دانش کے لیے قابلِ تحسین ہیں۔
ولایت احمد فاروقی نہایت ہردلعزیز، باوقار، بردبار، ملنسار، خوش گفتار اور خوش مزاج شخصیت کے مالک ہیں۔ اپنے انہی اوصافِ حمیدہ اور علمی و ادبی خدمات کی بدولت وہ عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں میں بے پناہ مقبولیت رکھتے ہیں اور انہیں انتہائی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
ان کی ریڈیو پاکستان لاہور کے پروگرام میں خصوصی شرکت کو ضلع خوشاب کے لیے ایک اعزاز قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ علمی، ادبی اور صحافتی حلقوں نے ان کی اس شرکت کو سراہتے ہوئے اسے ضلع خوشاب کی ادبی شناخت کے فروغ کی جانب ایک خوش آئند پیش رفت قرار دیا ہے۔