عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی ایس ایس پی آفس عمرکوٹ میں پروموشن تقریب کا انعقاد، ترقی پانے والے پولیس افسر کے اعزاز میں پروقار تقریب
عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی
ایس ایس پی آفس عمرکوٹ میں پروموشن تقریب کا انعقاد، ترقی پانے والے پولیس افسر کے اعزاز میں
پروقار تقریب
ایس ایس پی عمرکوٹ سہائی عزیز تالپور QPM PSP نے ترقی پانے والے انسپیکٹر محمد رمضان کو رینک لگا کر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ضلع پولیس عمرکوٹ کے پولیس افسران و اہلکاروں کے علاوہ وکیل برادری ایس ایس پی آفس کے انچارج نے بھی شرکت کی۔
تقریب کے دوران ترقی پانے والے پولیس افسر انسپیکٹر محمد رمضان کو مبارکباد پیش کی گئی۔ ایس ایس پی عمرکوٹ نے کہا کہ پروموشن کسی بھی پولیس افسر اور اہلکار کی محنت، لگن اور بہترین کارکردگی کا اعتراف ہوتی ہے، جبکہ اس کے ساتھ ذمہ داریاں بھی مزید بڑھ جاتی ہیں۔
ایس ایس پی عمرکوٹ نے ترقی پانے والے افسر کو ہدایت کی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو مزید ایمانداری، محنت اور فرض شناسی کے ساتھ ادا کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔
تقریب کے اختتام پر ترقی پانے والے پولیس افسر نے ایس ایس پی عمرکوٹ اور دیگر افسران کا شکریہ ادا کیا۔