September 2, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

قصور سینئر صحافی صابر علی بابر انتقال کر گئے، صحافتی برادری کا اظہارِ افسوس

Screenshot_2026-09-02_093516.574
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

قصور
سینئر صحافی صابر علی بابر انتقال کر گئے، صحافتی برادری کا اظہارِ افسوس

تفصیلات کے مطابق قصور کے سینئر صحافی، پریس کلب کھڈیاں خاص کے صدر اور دنیا ٹی وی کے نمائندے صابر علی بابر قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے
ان کے انتقال کی خبر سے صحافتی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی

مرحوم صابر علی بابر عرصہ دراز سے صحافت کے شعبے سے وابستہ تھے اور کھڈیاں خاص سمیت ضلع قصور کی صحافتی برادری میں نمایاں مقام رکھتے تھے
ان کے انتقال پر قصور کی صحافی برادری نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز بدھ، 2 ستمبر 2026ء، صبح 10 بجے کھڈیاں خاص میں ادا کی جائے گی

صحافتی برادری نے صابر علی بابر کی وفات کو شعبۂ صحافت کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے اور ان کی کامل مغفرت کی دعا کی ہے

رپورٹ غنی محمود قصوری
ڈویژنل بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر اتحاد میڈیا کونسل پاکستان
#قصوریات

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0