September 1, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

چارسدہ میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، ٹیمیں تشکیل

IMG-20260901-WA0239
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

چارسدہ میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، ٹیمیں تشکیل

ڈپٹی کمشنر چارسدہ فضل رحیم مروت نے چارسدہ، تنگی اور شبقدر تینوں تحصیلوں میں قائم غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں۔

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈپٹی کمشنر چارسدہ فضل رحیم مروت کی زیرِ صدارت غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کے حوالے سے ضلعی سطح کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر فضل رحیم مروت کو ضلع چارسدہ میں قائم ہاؤسنگ سوسائٹیز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے چارسدہ، تنگی اور شبقدر تینوں تحصیلوں میں قائم غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی فہرست جلد میڈیا کے ذریعے عوام کے سامنے لائی جائے گی، جبکہ ان کے خلاف کارروائی کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور ان کے دفاتر کو سیل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فضل رحیم مروت نے کہا کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلع چارسدہ میں قائم تمام غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0