نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے)نئے تعینات ہونے والے چیف آفیسر نورپورتھل حافظ محمد نعمان اور
نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے)نئے تعینات ہونے والے چیف آفیسر نورپورتھل حافظ محمد نعمان اور ایس ڈی او واپڈا ادریس حسن رضا نے کہا ہے کہ اپنے فرائض کی بجاوری میں ہرگز کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا اور تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے نورپور تھل کے شہریوں کی بھرپور طریقے سے خدمت کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نورپورتھل پریس کلب کے صدر سیٹھ ثمر سلطان کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے ایک وفد کے ساتھ تعارفی نشست کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دروازے ہمہ وقت عوام کے لیے کھلے ہیں ان کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ۔ انہوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ عوامی مفاد کے لیے بھرپور طریقے سے تعاون کریں۔ اس موقع پر صحافیوں کے وفد نے نئے تعینات ہونے والے آفیسرز کو معاشرتی اصلاح و فلاح کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائ ۔