8

*تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی گولیاں لگی لاشیں برآمد*

*تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی گولیاں لگی لاشیں برآمد*

کوئٹہ: تربت کے علاقے ناصر آباد سے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو گولیاں ماری گئی تھیں، پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات اور لاشوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔

بلوچستان کے معاون برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ تربت سے ملنے والی لاشیں اغوا ہونے والے 6 مزدوروں کی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شہید کیے جانے والے مزدوروں میں سے چار کا تعلق پنجاب اور دو کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے، 7مزدوروں کو دہشت گردوں نے دو روز قبل تربت کے علاقے کلاتک سے اغوا کیا تھا۔

بابر یوسفزئی کے مطابق 7 میں سے ایک مزدور کو اغوا کے فوراً بعد فائرنگ کرکے شہید کیا گیا تھا، 6 مزدوروں کو دہشت گرد اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں