7

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کی زیر صدارت

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کی زیر صدارت چہلم حضرت امام حسینؑ کی سیکیورٹی اور نارکوٹکس] کے تدارک یوم شہداء پولیس اور غیر قانونی مقیم افغان باشندوں سے متعلق اہم اجلاس
ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کی زیر صدارت رینج آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں رینج کے تینوں اضلاع کے ایس ایس پیز۔ ڈی ایس پیز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران چہلم حضرت امام حسینؑ کے جلوسوں، مجالس اور دیگر مذہبی اجتماعات کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات یوم شہداء پولیس نارکوٹیکس کے خلاف مہم غیر قانونی افغان باشندوں سے متعلق جاری حکومتی پالیسی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطہ اور تعاون کو یقینی بنایا جائے، قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور تمام اقدامات پیشہ ورانہ انداز، شفافیت اور انسانی وقار کو مدنظر رکھتے ہوئے انجام دیے جائیں
اجلاس کے دوران ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے یومِ شہداء پولیس کی تقریبات کو نہایت باوقار، منظم اور شایانِ شان انداز میں منعقد کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہداء سندھ پولیس کی لازوال قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنا اور ان کے اہلِ خانہ کو عزت و احترام دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع میں یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادریں چڑھانے، فاتحہ خوانی، خصوصی دعاؤں اور دیگر تقریبات کے انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔
۔ ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے ہدایت کی چھلم حضرت امام حسین کے موقع پر تمام اضلاع میں حساس مقامات کی کڑی نگرانی، مؤثر ناکہ بندی، سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی تعیناتی، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ یقینی بنایا جائے تاکہ عزاداروں کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔اجلاس میں نارکوٹکس کے خلاف جاری مہم کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے افسران کو ہدایت کی کہ منشیات فروش عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے، تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات کے اطراف خصوصی نگرانی رکھی جائے اور منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈی آئی جی ایس بی اے فیصل بشیر میمن نے مذید کہا کےچہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، جبکہ منشیات جیسے ناسور کے خاتمے اور غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف حکومتی پالیسیوں پر بھی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں