3

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا توقیر محمد نعیم کا تھانہ کوٹمومن،

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا توقیر محمد نعیم کا تھانہ کوٹمومن، میلہ، مڈھ رانجھا اور پولیس خدمت سنٹر کوٹمومن کا وزٹ کیا، دوران وزٹ ڈی پی او نے تھانہ جات کی عمارتوں کی صفائی، فرنٹ ڈیسک، حوالات اور مال خانہ سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ حوالات میں بند ملزمان کا ریکارڈ چیک کیا اور فرنٹ ڈیسک پر شہریوں کی درج کردہ شکایت کا پیشرفت سے معائنہ کیا۔ خدمت سنٹر میں آنے والے شہریوں سے بھی ملاقات کی اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، اس موقع پر ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے ایس ایچ اوز اور محرران کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا تھانہ میں آنے والے شہریوں کی دادرسی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ناانصافی یا غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے تا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور شہریوں کے مال و جان کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں