اوکاڑہ کے سیاسی رہنما اور بزنس میں چوہدری طاہر عبداللہ کا لاہور میں ق۔ت۔ل ۔۔۔ کچھ حقائق ۔۔۔ چوہدری عبداللہ طاہر پر کچھ عرصہ قبل اوکاڑہ میں بھی ایک قا۔تلانہ حم۔لہ ہوا تھا جس میں انکا ایک گارڈ جان بحق جب کہ مخالفین کے 2 لوگ جوابی فا۔ئیرنگ سے مارے گئے تھے ، پہلا امکان اسی دشمنی کے نتیجہ میں ق۔ت۔ل کا ہے ۔۔۔
عبداللہ طاہر نے تین شادیاں کی اور اطلاعات کے مطابق تینوں بیویوں کو انہوں نے برابر اور بہترین زندگی اور الگ الگ کوٹھیاں لے کر دی ہوئی تھیں ، سب بیویاں اور بچے ان سے بہت خوش تھے ۔۔۔۔
چوہدری عبداللہ طاہر پورے پنجاب میں ریت کے ٹھیکے لیتے تھے ، لین دین کے مسئلے پر بھی انہیں ق۔ت۔ل کیے جانے کے امکان پر پولیس غور کررہی ہے ۔۔۔
چوہدری عبداللہ طاہر کی ایک بیوہ کی بہن کے بقول چوہدری عبداللہ طاہر تیزی سے کاروبار میں ترقی کررہے تھے ، کچھ لوگوں سے انکی کامیابی اور ترقی ہضم نہیں ہوئی اس لیے انہیں جان سے ما۔ر دیا گیا ۔۔۔
یاد رہے کہ کل صبح 11 بجے کے قریب گلبرگ لاہور کے ایک کلینک میں چوہدری عبداللہ طاہر کو اس وقت گو۔لی مار دی گئی جب وہ اپنے ڈاکٹر کے پاس موجود تھے ، حم۔لہ آور ایک بائیک پر آئے انہوں نے ہیلمٹ پہن رکھے تھے سیدھے ڈاکٹر روم میں گئے اور اندھا دھند فا۔ئیرنگ کی جسکے نتیجے میں چوہدری عبداللہ طاہر موقع پر جان بحق جبکہ ڈاکٹر ریاض شدید زخمی ہو گئے ۔۔ لاہور پولیس مذکورہ بالا تمام امکانات کے علاوہ دیگر پہلوؤں سے کیس کی تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران سمیت اہم اعلیٰ افسران نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور افسران کو ہدایات جاری کیں ، امید ہے جلد حقائق سامنے آجائیں گے ۔
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ہینڈل فاؤنڈیشن رجسٹرڈ سرگودھا کے باہمی اشتراک سے گلوبل
خوشاب (خصوصی رپورٹ)ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب علی حسین نے بتایا کہ ریسکیو کنٹرول روم
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی
قصور تھانہ صدر کے علاقہ کالی پل کے قریب مسلح ڈاکو کی دکانوں اور شہریوں پر لوٹ مار
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) صوبائی وزیر سپیشلائز ہیلتھ کیئر پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی