9

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)میں تجاوزات کے خاتمے اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے ضلعی

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)میں تجاوزات کے خاتمے اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عابد سرور کھوکھر نے انکروچمنٹ انچارج ملک وقاص جوئیہ ، پیرا فورس کے جوانوں۔صحافی راشد سعدی اور متعلقہ عملے کے ہمراہ مین بازار، جامعہ بازار سمیت مختلف تجارتی مراکز کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران دکانداروں کو تجاوزات فوری ختم کرنے، دکانوں کے سامنے سرکاری جگہ خالی رکھنے اور صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عابد سرور کھوکھر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صاف، کشادہ اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، جبکہ تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔انہوں نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں تاکہ بازاروں میں ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور عوام کو خریداری کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی بلاامتیاز جاری رہیں گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں