November 18, 2026

*بلوچستان: ماشکیل میں دکان پر کام کرنیوالے پنجاب کے 5 مزدوروں کو قتل کردیا گیا*

IMG-20260713-WA0140

*بلوچستان: ماشکیل میں دکان پر کام کرنیوالے پنجاب کے 5 مزدوروں کو قتل کردیا گیا*

بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے ماشکیل میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے دکان پر کام کرنے والے پنجاب کے 5 مزدوروں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے بزدل دہشت گردوں نے معصوم اور نہتے مزدوروں کو نشانہ بنایا، شہید مزدوروں میں محمد بلال، محمد حسن، محمد قدیر، محسن اور بلال شامل ہیں، دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے تھا، مسلح افراد نے دکانوں پر فائرنگ کی جہاں پنجاب سے تعلق رکھنے والے مزدور کام کر رہے تھے۔