10

کراچی پولیس کی کارروائی، سویابین آئل چوری کرنیوالے 4 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار۔

کراچی پولیس کی کارروائی، سویابین آئل چوری کرنیوالے 4 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار۔

ملزمان ٹینکر سے سویابین آئل چوری کر کے گاڑی میں لوڈ کر رہے تھے۔ایس ایس پی

کراچی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس ایس یو) نے کارروائی کرتے ہوئے سویابین آئل چوری کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی جانب سے یہ کارروائی کراچی کے علاقے کیماڑی میں کی گئی۔ایس ایس پی نے بتایا کہ کارروائی کے نتیجے میں 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان ٹینکر سے سویابین آئل چوری کر کے گاڑی میں لوڈ کر رہے تھے۔ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ سویابین آئل کے 34 کین برآمد کیے گئے ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف تھانا ایس آئی یو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں