جمعہ مبارک پارٹ تھری:
تحریک لبیک کے مظاہروں سے متعلق پولیس کی رپورٹ (2016–2025)
پولیس کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق، 2016 سے 2025 کے دوران تحریک لبیک کے مظاہروں کے نتیجے میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں انتہائی سنگین جانی و مالی نقصانات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
شہداء: 18 پولیس اہلکار
زخمی اہلکار: 1200
مستقل معذور اہلکار: 69
عام شہریوں کی ہلاکتیں: 30
شدید زخمی شہری: 54
بیگناہ شہریوں پر جھوٹے توہینِ مذہب کے مقدمات: 3980
سرکاری و نجی گاڑیوں کو نقصان:
190 گاڑیاں مکمل طور پر توڑ پھوڑ کر ناکارہ
25 گاڑیاں نذرِ آتش
پولیس عمارتوں کو نقصان: 10 عمارتیں شدید متاثر
رپورٹ کے مطابق، مظاہرین کے پرتشدد رویے کے باعث نہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا بلکہ عام شہری بھی اس شدت پسندی کا نشانہ بنے۔ پولیس نے کہا ہے کہ اس عرصے کے دوران امن و امان کی بحالی کے لیے بے شمار بار مذاکرات، انتباہات اور کارروائیاں کی گئیں، تاہم متعدد مواقع پر مظاہرے پرتشدد شکل اختیار کر گئے۔
حکام کے مطابق، یہ رپورٹ آئندہ حکمتِ عملی کی تشکیل اور پُرامن احتجاج کے ضابطوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے مرتب کی گئی ہے۔
میر احمد کامران مگسی