خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خوشاب کامران افضل کی صدارت میں پلاسٹک مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سنگل یوز پلاسٹک پر مکمل پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔پولیتھین بیگز کی پیداوار، خرید و فروخت اور استعمال ممنوع قرار دیا گیا ہے۔