google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0
11

*بھکر میں ٹماٹر کی قیمت آسمان کو چھونے لگی، عوام پریشان، انتظامیہ خاموش تماشائی!*

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*بھکر میں ٹماٹر کی قیمت آسمان کو چھونے لگی، عوام پریشان، انتظامیہ خاموش تماشائی!*

مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ آج سبزی منڈی بھکر میں ٹماٹر کی ایک پیٹی 3500 سے 4000 روپے میں فروخت ہو رہی ہے جسکا کل وزن 8 کلو کے قریب ہے، جس نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ انتظامیہ کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔

شہریوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا، “ہم پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں پس چکے ہیں، اب سبزی جیسی بنیادی ضرورت بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہے۔ انتظامیہ خاموش ہے اور منافع خور اپنی مرضی سے قیمتیں لگا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کیا پیرا فورس کا قانون سبزی منڈی پر لاگو نہیں ہوتا؟”

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ فوری ایکشن لے، ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کرے اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں