google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0
19

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر نور محمد کی زیر صدارت ای فورس کا جائزہ اجلاس، اجلاس میں سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر افضال حسین بلوچ سمیت ڈی

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر نور محمد کی زیر صدارت ای فورس کا جائزہ اجلاس، اجلاس میں سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر افضال حسین بلوچ سمیت ڈی سی افس کی مختلف برانچوں کے انچارجز بھی موجود تھے، ایس این اے افضال حسین بلوچ نے ڈی سی افس کی مختلف برانچوں میں ای ورکنگ کے ذریعے سرکاری امور کی انجام دہی کے سلسلہ میں تفصیلی طور پر بریفنگ دی، اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر نور محمد نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں جدید تقاضوں کے مطابق آن لائن کام دور حاضر کی اہم ضرورت ہے جس کے تحت فائلوں اور کاغذی کام سے نجات حاصل ہوگی اور سرکاری امور جدید خطوط پر استوار ای ورکنگ سے فوری طور پر ہو جائیں گے، اس طرح عوام الناس کو آسان اور فوری سہولیات فراہم ہوں گی اور ان کے مسائل بہت جلد حل ہوں گے، اسسٹنٹ کمشنر اے ایچ آر نور محمد نے کہا کہ ڈی سی افس کی تمام برانچوں کے انچارجز بہترین انداز میں ای ورکنگ کی ٹریننگ کریں اور تمام ورکرز کو ای فورس میں شامل کر کے سرکاری امور کی انجام دہی کو یقینی بنائیں۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں