google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0
42

پاکستان کی مشہور خوبصورت نڈر اور باوقار اداکارہ : نیلو 1940 میں سرگودہا کے ایک قصبہ بھیرہ میں عیسائی خاندان میں پیدا ہوئیں 16 برس کی عمر میں

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

پاکستان کی مشہور خوبصورت نڈر اور باوقار اداکارہ : نیلو 1940 میں سرگودہا کے ایک قصبہ بھیرہ میں عیسائی خاندان میں پیدا ہوئیں 16 برس کی عمر میں مشہور فلم بھوانی جنکشن میں کام کیا، اصل شہرت انہیں 1957 میں ریلیز ہونےو الی فلم سات لاکھ سے ملی، ان کی زندگی میں ایک موڑ ایسا آیا جب وقت کے حکمرانوں نے انہیں 1965 میں ایران کے شہنشاہ محمد رضا شاہ پہلوی کے دورہ پاکستان پر انہیں ایک ثقافتی شو میں رقص کرنے پر مجبور کیا گیا۔ نیلو نے اس میں شرکت سے انکار کر دیا، جس پر انہیں سنگین نتائج کی وارننگ دی گئی جس پر انہوں نے اپنی زندگی خود ختم کرنے کی کوشش کی، لیکن خوش قسمتی سے ان کی جان بچ گئی۔ اس جرات مندانہ اقدام نے انہیں عوام میں مزید مقبول بنا دیا اور مشہور ترقی پسند شاعر حبیب جالب نے اسی واقعے سے متاثر ہو کر اپنی لازوال نظم “نیلو” لکھی، ہدایت کار ریاض شاہد نے انہیں شادی کی پیشکش کی۔ نیلو نے ریاض شاہد سے شادی کے وقت کیتھولک عیسائیت چھوڑ کر اسلام قبول کیا اور ان کا اسلامی نام عابدہ ریاض رکھا گیا۔ ان کے ہاں تین بچے ہوئے، جن میں سب سے چھوٹے بیٹے شان شاہد نے بعد میں پاکستانی فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنایا۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں