google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0
36

فردوس بیگم دراز قد تھیں۔ ان کی غلافی آنکھوں‌ اور خوب صورت نین نقش کی وجہ سے انھیں فلم ‘ہیر رانجھا’ میں ‘ہیر’ کا کردار دے دیا گیا اور پھر اُن کی

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

فردوس بیگم دراز قد تھیں۔ ان کی غلافی آنکھوں‌ اور خوب صورت نین نقش کی وجہ سے انھیں فلم ‘ہیر رانجھا’ میں ‘ہیر’ کا کردار دے دیا گیا اور پھر اُن کی شہرت اور مقبولیت کو بھی پَر لگ گئے۔ فلم کے ہیرو اعجاز درانی تھے۔ فردوس بیگم اپنی اداکاری اور رقص کی بدولت فلم سازوں اور ہدایت کاروں کی نظروں میں اہمیت اختیار کر گئیں اور فلم بین ان کے مداح بن گئے۔ پنجابی زبان میں وارث شاہ کی اس عشقیہ داستان پر مبنی یہ فلم ایک کلاسک کا درجہ رکھتی ہے۔فردوس بیگم کو انڈسٹری اور ان کے حلقۂ احباب میں ایک خوش مزاج، ملن سار اور زندہ دل خاتون کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ اداکارہ کا انتقال برین ہیمرج کی وجہ سے ہوا اور وہ لاہور میں آسودۂ خاک ہوئیں۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں