254

خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) خوشاب احمد صہیب کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چوہدری محمد شاہد،ڈپٹی ڈسٹرکٹ

خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) خوشاب احمد صہیب کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چوہدری محمد شاہد،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر حمنہ ملک اور ڈسٹرکٹ ڈیمو گرافرعقیلہ تبسم سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسرچوہدری محمد شاہد نے صدر اجلاس کو محکمہ کی ما ہانہ کارکردگی‘فیملی پلاننگ سے آگاہی کیلئے جاری مختلف پروگرامز کے انعقاد بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) احمد صہیب نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے۔ محکمہ بہبود آبادی بڑھتی ہوئی آبادی کے نقصانات اور آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے عوام میں شعور و آگاہی پیدا کرے اس سلسلہ میں بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے۔انہوں نے کہا کہ کم بچے خوشحال گھرانہ کے سلوگن کے ساتھ محکمہ بہبود آبادی کے سنٹرو ں،بنیادی مراکز صحت پر بھی بڑھتی ہوئی آبادی کے نقصانات بارے آگاہی فراہم کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں